• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا 9 سال بعد فیصلہ آگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت/ جوڈیشل کمپلیکس نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں عدم ثبوت پر ایم کیو ایم لندن کے منہاج اور محبوب غفران کو بری کردیا۔سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ 9برس بعد سنادیا گیا۔پراسیکیوشن ایم کیو ایم لندن کے منہاج اور محبوب غفران پر جرم ثابت کرنے میں ناکا م رہی۔ عدالت نے ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو انھیں فوری رہا کردیا جائے۔منہاج قاضی اس سے قبل تمام مقدمات میں بری ہوچکے ہیں۔ملزم منہاج کے وکیل مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے کی ایف آئی آر واضح ہے نہ مدعیہ کا بیان، وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے مطابق مدعیہ نے گاڑی کے باہر صولت مرزاکو دیکھاتھا،منہاج قاضی کو دیکھنے کا کوئی ذکر نہیں، منہاج قاضی کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید