• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر دستاویزی سونے کی برآمدات، سالانہ تقریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان

اسلام آباد (اسرار خان) ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کو غیر دستاویزی سونے کی برآمدات سے سالانہ تقریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر حکومت سونے اور قیمتی پتھروں کی قانونی اور ویلیو ایڈڈ برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسی اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اربوں مالیت کے قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر کے باوجود، ناقص دستاویزات اور کمزور ریگولیشن کی وجہ سے باضابطہ برآمدات اپنی صلاحیت کے ایک چھوٹے سے حصے تک محدود ہیں۔ خان نے فرانسیسی قیمتی پتھر اور جیولری بنانے والے بارنیبی پلاورائٹ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کے پاس اربوں ڈالر مالیت کے قیمتی پتھروں کے ذخائر موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید