• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجلاس ایسے ماحول میں طلب جب اپوزیشن کا بڑا گروپ اشتعال کا شکار

اسلام آباد (محمد صالح ظافر/خصوصی تجزیہ نگار) آئندہ پیر کی سہ پہر قومی اسمبلی کا اجلاس ایسے ماحول میں طلب کیا گیا ہے جب حزب اختلاف کے بڑے پارلیمانی گروپ سخت اشتعال کا شکار ہے، 9مئی کےمقدمات میں اس کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے خلاف فیصلوں کا اعلان ہونے کے بعد بھاری سزائیں اور مجرم ثابت ہوئے ارکان کی رکنیت ختم ہونے سے مشتعل ارکان نے اوائل ہفتہ پنجاب اسمبلی میں فری اسٹائل دنگل کا مظاہرہ کرکے اپنے ارادے ظاہر کردیئے ہیں ،قومی اسمبلی میں کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کو روکنے کے لئے اسپیکر سردار ایاز صادق بھی مستعد ہوگئے ہیں ، تحریک انصاف کے ایک رکن نے جنگ/دی نیوز کو بتایا ہے کہ لاہور میں ٹریلر تھا اصل فلم تو اسلام آباد میں چلے گی قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک انصاف کے بانی کی گرفتاری کا تیسرا سال شروع ہونے سے ایک دن قبل طلب کیا گیا ہے دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف اپنی تحریک اور احتجاج کو نقطہ عروج پر پہنچانے کا دن بھی اجلاس کے دوسرے دن کو مقررکر رکھا ہے اس دوران قومی اسمبلی میں کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کو روکنے کے اسپیکر سردار ایاز صادق بھی مستعد ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید