• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی ایس آئی آر پرفارمنس آڈٹ کیلئے 15 نکات پر مشتمل تفصیلات طلب

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے قائم اعلٰی سطح کی کمیٹی نے پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر )کے پرفارمنس آڈٹ کیلئے چیئرمین پی سی ایس آئی آر سے 15نکات پر مشتمل تفصیلات مانگ لی ہیں ،پراگرس ، بجٹ ، سروسز، آڈٹ رپورٹس، منظور شدہ ،موجودہ پوسٹو ں بارے تفصیلات چیئرمین پی سی ایس آئی آر کے دستخطوں سے 5اگست تک فراہم کرنے کیلئے کہا گیا ، چیئرمین کمیٹی کوآرڈینیٹر جنرل آف کامسٹیک ڈاکٹر اقبال چوہدری نے چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر حسین عابدی کو لکھے مراسلہ میں گزشتہ 10 سالوں کی سالانہ پراگرس رپورٹ فراہم کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید