• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی شعبے کا گردشی قرضہ 2.381 ٹریلین سے کم ہو کر 780 ارب روپے رہ گیا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے منگل کو ملک میں بجلی کی آزاد منڈی یعنی ’’مسابقتی تجارتی دوطرفہ معاہدہ مارکیٹ‘‘ کے لیے راستہ ہموار کر دیا، جس کے تحت ستمبر 2025 کے اختتام تک 12.55 روپے فی یونٹ کے وہیلنگ چارجز کی منظوری کے بعد اسے فعال کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ 2.381ٹریلین روپے سے کم ہو کر 780 ارب روپے رہ گیا ہے۔ یہ کمی پاور ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے 683ارب روپے کے قرضوں کی ادائیگی اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے سود پر مبنی بقایاجات (569 ارب روپے) کی ادائیگی کے ذریعے ممکن ہوئی ہے۔ تاہم، آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کو جون 2025تک 561 ارب روپے تک کم کرنے کا ہدف دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید