اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نے آج بروز بدھ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ۔اجلاس آج دوپہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ ذرائع کے مطا بق اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔مون سون بارشوں کے حوالے سے رپورٹ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کو امریکہ کے ساتھ ٹیرف اور دیگر امور پر ہونے والی پیشرفت بارے بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی کی منظوری لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2026 کو منظوری کیلئے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جا ئے گا۔