• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس آج شرح سود برقرار یا کمی؛ فیصلہ اہم اشاریوں کی بنیاد پر

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ، شرح سود برقرار یا کمی ؛ فیصلہ اہم اشاریوں کی بنیاد پر ہو گا ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال، مہنگائی کے دباؤ، زرمبادلہ کے ذخائر اور نجی شعبے کی مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی محتاط انداز میں کوئی فیصلہ کرے گی۔ یہ اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا، جو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اجلاس میں پالیسی ریٹ میں تبدیلی یا اسے برقرار رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا تاکہ ملک میں مہنگائی پر قابو پایا جا سکے اور معیشت کو استحکام دیا جا سکے۔مانیٹری پالیسی کمیٹی میں گورنر کے علاوہ تین سینئر افسران اسٹیٹ بینک، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تین غیر ایگزیکٹو ممبران، اور وفاقی حکومت کی منظوری سے تعینات کردہ تین ماہر معاشیات بطور بیرونی ارکان شامل ہوتے ہیں۔ موجودہ ارکان میں ڈاکٹر عنایت حسین، سلیم اللہ، محمد علی ملک (ایگزیکٹو ممبران)، ڈاکٹر نوید حمید، ڈاکٹر حنیف مختار اور ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین (بیرونی ماہرین) شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید