• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں تعلیم کا معیار بہتر کرنے کے لئے ٹیچنگ لائسنس لازمی قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں تعلیم کا معیار بہتر کرنے کے لئے ٹیچنگ لائسنس لازمی قرار، لائسنسنگ سے اساتذہ کا وقار اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، ٹیچنگ لائسنس کی تقریب منگل کو وزیر اعلیٰ ہاوس میں منعقد ہوئی جس محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام کامیاب امیدواروں کو تدریسی لائسنس دیئے گئے۔ تقریب میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، وزیر برائے مویشی پروری محمد علی ملکانی، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سفارتکاروں، اراکین صوبائی اسمبلی، ماہرین تعلیم زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کی اسی طرح عزت کرتے ہیں جیسے وہ اپنے والدین کی کرتے ہیں کیونکہ ان اساتذہ نے ان کے مستقبل کو سنوارا اور انہیں اپنے شعبے میں موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے قابل بنایا۔
اہم خبریں سے مزید