• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی، صورتحال ایسی نہیں جیسی بیان کی جاتی ہے، معاملہ حل کرادیا، رانا تنویر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ، چیئرمین شوگر ایڈوائزری بورڈ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کے حوالے سے ایسی صورتحال نہیں جیسی بیان کی جاتی ہے۔ چھ سات ملز سے چینی کی دستیابی کا معاملہ تھا جو میں نے حل کرادیا ہے۔ اسلام آباد میں چینی کی دستیابی کا مسئلہ تھا وہ بھی حل ہوگیا ہے۔چینی کے حوالے سے ایسی صورتحال نہیں جیسی بیان کی جاتی ہے ۔ وزیراعظم اس حق میں نہیں تھے کہ چینی برآمد کی جائے۔ قیمت نہ بڑھنے کی بات سیزن کے حوالے سے کی گئی تھی۔عمران خان کے دورے میں شارٹیج کے وقت ایکسپورٹ کیا گیا تھااور مہنگے داموں امپورٹ کیا گیا تھا۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گنے کی پیداوار کم ہوئی ہے۔ وزیرعظم نے فروری کے شروع میں کہا کہ پیداوار کم ہے تو برآمد روک دیں۔
اہم خبریں سے مزید