• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو 5 فیصد ٹیکس ادائیگی سے استثنیٰ دینے کی سمری پیش

اسلام آباد( مہتاب حیدر)ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششوں کے تحت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے گوگل وغیرہ کو ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈ ایکٹ 2025 کے تحت 5 فیصد ٹیکس کی ادائیگی سے استثنیٰ دینے کی سمری پیش کر دی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ اس مجوزہ معاہدے کے پیکیج کے طور پر 15 سے 20 فیصد کے درمیان ٹیرف عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، اور اس کے بدلے میں پاکستان واشنگٹن کو یہ یقین دہانی کرائے گا کہ آئی ایم ایف کے سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج (ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام) کی تکمیل کے بعد ٹیرف مراعات کو واپس نہیں لیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید