اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین میں حالیہ طوفانی بارشوں اور زمین سرکنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور افراد کے بےگھر ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ میں اپنی اور پاکستانی عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں اور تمام متاثرہ افراد سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔