• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرہ روم، کشتی الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 18 تارکین وطن ہلاک، 50 لاپتہ

کراچی(نیوزڈیسک)مشرقی لیبیا کے شہر طبرق کے قریب بحیرہ روم میں ایک کشتی کے الٹنے سے کم از کم 18تارکین وطن ہلاک اور 50لاپتا ہوگئے۔ لاپتہ ہونے والوں میں اریٹریا، پاکستان، مصر اور سوڈان کے شہری شامل تھےعالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم ) نے کہا ہے کہ اب تک 10زندہ بچ جانے والے افراد کا سراغ لگایا جا چکا ہے۔سنہ 2011میں نیٹو کی حمایت یافتہ بغاوت میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے لیبیا ان تارکین وطن کے لیے ایک عبوری ملک بن چکا ہے جو جنگ اور غربت سے فرار ہو کر یورپ پہنچنے کے لیے صحرا اور بحیرہ روم عبور کرتے ہیں۔سمندر میں لاپتہ ہونے والوں میں اریٹریا، پاکستان، مصر اور سوڈان کے شہری شامل تھے، دوسرا حادثہ طبرق بندرگاہ سے تقریباً 35 کلومیٹر دور پیش آیا تھا، جس میں صرف ایک شخص بچ سکا تھا، جس نے بتایا تھا کہ 39 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔
اہم خبریں سے مزید