• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں قحط کی بدترین صورتحال ہے، عالمی ادارہ، اسرائیلی بمباری جاری، شہادتیں 60 ہزار ہوگئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ آئی پی سی نے کہا ہے کہ غزہ میں قحط کی بدترین صورتحال ہے۔ امداد کی فراہمی پراسرائیل نے سخت پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ غزہ اسرائیلی بمباری بھی جاری رہی، حملوں میں مزید62فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا،19امداد کے متلاشی افراد تھے، مجموعی شہادتیں 60ہزار سے متجاوز ہوگئیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ جو ڈر تھا وہ اب حقیقت بن چکا، فلسطینیوں کو بدترین انسانی المیے کا سامنا ہے۔ دریں اثنا ایک یہودی آباد کار نے فلسطینی کارکن و استاد کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر بھوک کی نگرانی کرنے والے ادارے آئی پی سی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں "قحط کی بدترین صورتحال" تیزی سے جنم لے رہی ہے۔ اسرائیل انسانی امداد کی فراہمی پر سخت پابندیاں برقرار رکھے ہوئے ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جاری جنگ میں اب تک 60,000سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ صرف منگل کی صبح سے طبی ذرائع کے مطابق 62فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، جن میں 19وہ افراد تھے جو امداد کے حصول کی کوشش کر رہے تھے، باوجود اس کے کہ اسرائیل نے امداد کی ترسیل کے لیے جنگ میں "وقفے" کا اعلان کر رکھا ہے۔ ان میں ایک واقعہ مغربی کنارے کے علاقے مسافر یطا میں پیش آیا، جہاں ایک یہودی آباد کار نے فلسطینی کارکن اور استاد عودہ ہتھلین کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں کم از کم 60,034فلسطینی شہید اور 145,870زخمی ہو چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید