• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی 53 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات 24 ستمبر کو ہونگے، شیڈول جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمشنرسندھ نے سندھ کی53خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کردیا۔ترجمان الیکشن کمشنرسندھ شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہروفیروز، حیدرآباد میں24ستمبر کو انتخابات ہوں گے،جامشورو، مٹیاری سمیت کراچی غربی، کیماڑی اور شرقی میں بھی انتخاب ہوں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا مراحلہ 21تا23اگست تک جاری رہے گا،امیدواروں کی ابتدائی فہرست 25اگست کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 26تا28اگست تک ہوگی ،کاغذات نامزدگی 8ستمبر تک واپس لیے جاسکتے ہیں، 9ستمبرکوامیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید