• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ایس ایس اور مودی کے درمیان کچھ دوریاں پیدا ہوئی ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال کیا پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے اندر سے اٹھنے والی تنقید مودی حکومت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے؟ جواب میں تجزیہ کار سہیل وڑائچ، مظہر عباس، سلیم صافی اور محمل سرفراز نے کہا کہ اگر مودی کے خلاف کوئی فیصلہ کن قدم اٹھایا بھی گیا تو غالب امکان ہے کہ وہ بی جے پی کے اندر سے ہی ہوگا کیونکہ آر ایس ایس اور مودی کے درمیان کچھ دوریاں پیدا ہوئی ہیں۔بھارتی اپوزیشن اس وقت منتشر اور غیرموثر ہے کانگریس سمیت دیگر جماعتیں کسی ایک نکتے پر متفق نہیں ہو رہیں۔ مودی حکومت کو اس وقت گرانا مناسب نہیں ہوگا بہتر یہی ہے کہ آئندہ انتخابات تک انتظار کیا جائے۔ اگر اسے ابھی ہٹایا گیا تو ہندوتوا کی انتہاپسندی مزید بھڑک سکتی ہے اور صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید