• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین و اورنج لائن کو منسلک کرنے سے عوام کو سہولت ملی، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گرین لائن اور اورنج لائن کو آپس میں منسلک کرنے سے بھی عوام کو سہولت ملی ہے اور ان کے روزمرہ سفر میں نمایاں بہتری آئی ہے، وفاق سے سندھ حکومت کو بی آر ٹی، گرین لائن کی منتقلی کے بعد اس کے یومیہ مسافروں کی تعدادمیں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس کے مسافروں کی تعداد 6ماہ میں 52 ہزار سے بڑھ کر 72 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔وہ منگل کو یہاں اپنے دفتر واقع سندھ سیکریٹریٹ میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے 15ویں بورڈ اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی، ایس ایم ٹی اے کمال دایو اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گرین لائن کے مسافروں کی تعداد روزانہ ڈیڑھ لاکھ تک پہنچانے کے لیے جامع اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایم ڈی، ایس ایم ٹی اے نے ادارے کی کارکردگی اور شہری ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔
اہم خبریں سے مزید