• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک بورڈ؛ پلاٹس محکمہ کے کرایہ داران کے حوالے کر دیے

اسلام آ باد( نیو زرپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ کے ملکیتی کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی پلاٹس محکمہ کے کرایہ داران کے حوالے کر دیے گئے۔ یہ اہم پیش رفت سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کی خصوصی ہدایات اور فعال کردار کے باعث ممکن ہوئی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ملتان میں منعقدہ ایک تقریب میں پلاٹس کی حوالگی کی گئی ۔ ماڈ ل ٹاون ملتان میں واقع محکمہ کے قیمتی پلاٹس کی نیلامی 2023میں ہوئی جس سے متروکہ وقف املاک بورڈ کو خاطر خواہ ریونیو حاصل ہواتاہم ان کا قبضہ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (MDA) کے پاس تھا ۔ کرایہ داران کی درخواستوں کے بعد سیکرٹری بورڈ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی اے حکام سے باضابطہ رابطہ کیا اور محکمانہ کاوشوں سے پلاٹس کا قبضہ حاصل کر کے انہیں ان کے جائز حق داروں کے حوالے کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید