• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PARC؛ چیئرمین اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر غلام محمد علی اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ محمد اخلاق ملک کی ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔گذشتہ روز ضمانت کیلئے دائر الگ الگ درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی گئی۔ درخواست گزار وکلا جان محمد، نعمان پراچہ نے کہا کہ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل میں بھرتیوں کا باقاعدہ اشتہار دیا گیا، چیئرمین کونسل کے پاس بھرتیوں کی پوسٹیں بڑھانے یا کم کرنے کا اختیار تھا، قانون کے مطابق اختیار ہے اسے کرپشن یا کرپٹ پریکٹس نہیں کہا جا سکتا، مقدمہ میں 19 ملزمان نامزد ہیں اور 17 عبوری ضمانت پر ہیں، دو ہی گرفتار ہیں۔جسٹس محمد آصف نے کہا کہ چیئرمین کونسل کو ستارہ امتیاز دیا گیا اب ان پر پرچہ درج کروا دیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ستارہ امتیاز لیا ہے تو یہ مطلب تو نہیں کہ جو مرضی کرتے پھریں، اس طرح ملک کیسے چلے گا؟
اہم خبریں سے مزید