• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صوبائی وزیر کی یقین دہانی، ’’حقوق بلوچستان لانگ مارچ‘‘ روک دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی مطالبات منظور کرانے کی یقین دہانی کے بعد جماعت اسلامی نے آج تک ’’حقوق بلوچستان لانگ مارچ‘‘ روک دیا ہے۔ سنیئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے منصورہ میں نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ اِن کی لاہور میں موجودگی کےدوران ہی اِن کےمطالبات تسلیم کرلئے جائیں گے۔اطلاعات کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب،وزیر قانون صہیب بھرتھ،صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق بھی مذاکرات میں شامل ہوئے۔ قبل ازیں حقوق بلوچستان لانگ مارچ کو لاہور میں داخلے کے بعد روک دیا اور پنجاب پولیس نے منصورہ کا گھیراؤ کرلیا۔

اہم خبریں سے مزید