• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب، غیر قانونی اسلحہ کیس؛ وزیر اعلیٰ KP کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی نے تھانہ بہارہ کہو میں مبینہ شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں سرنڈر کرنے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے جبکہ ضامن کو جاری شو کاز نوٹس بھی واپس لے لیا۔ عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے سماعت 31جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو ٹرائل میں تسلسل کے ساتھ حاضری کی ہدایت کر دی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ آج آپ کے حکم کی تعمیل ہو گی، وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور پیش ہو جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید