• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم اگست سے ایامِ آزادی کا باقاعدہ آغاز کرینگے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے ایامِ آزادی کو بھر پور انداز میں منانے کی تیاریاں شروع کردی، شہر کے مختلف علاقوں میں قومی پر چم لگانا شروع کردئیے، ٹائون اور منتخب نمائندوں کے دفاتر پر بھی چراغاں کا آغاز ہوگیا، ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد کو پاکستانی پرچموں والی جھنڈیوں سے سجایا جارہا ہے، جبکہ رنگ برنگی لائٹیس بھی لگائی جارہی ہے، گلی گلی محلے محلے میں ایم کیو ایم کے کارکنان خاصے متحرک دکھائی دے رہے ہیں، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان یکم اگست سے ایامِ آزادی کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔ اس سلسلے میں پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔مزار قائد پر حاضری، 13 اگست کی شب فائیو اسٹار چورنگی پر مرکزی تقریب ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید