• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی / غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) ایف آئی اے پشاور زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4ملزمان شیر علی افغانی نوید ، بہار گل اور طفیل کو بورڈ بازار پشاور اور ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر کے مجموعی طور پر 13لاکھ 91ہزار پاکستانی روپے برآمد کر لئے ہیں جن میں غیر ملکی کرنسی کی مد میں50ہزار انڈونیشین روپیہ ، 15ہزار جاپانی یین ،10ہزار 515سعودی ریال، 2000 افغانی ، 755 امریکی ڈالر، 650 ترکش لیرا ، 350 یورو اور 270 اماراتی درہم برآمد ہوئے ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ۔
اہم خبریں سے مزید