• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد علی درانی کی ترکمانستان سفیر سے ملاقات، دو طرفہ رابطے بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی کی ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولا سے ملاقات میں عوام اور کاروباری برادری کی سطح پر دوطرفہ رابطے بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ۔کاروباری برادری اور عوام میں رابطوں اور تجارت کے فروغ کی تجاویز کا خیرمقدم ، عمل درآمد کی یقین دہانی،اس موقع پر محمد درانی نے گفتگو میں کہاکہ تیل و گیس سے مالا مال ترکمانستان پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نجی شعبے کے ساتھ بڑی شراکت داری قائم کر سکتا ہے، پاکستان اور امن و ترقی پسند ممالک میں خوشگوار تعلقات خطے کو معاشی ترقی کا محور بنا سکتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید