کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن معمار کے علاقے میں رات گئے ملزمان کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدود محمد پور سوسائٹی میں رات گئے فائرنگ کے واقعہ میں 8سالہ بچہ محمد رضا ولد اللہ بچایا جاں بحق ہو گیا۔ایس ایچ او عبدالغفار نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ذاتی دشمنی پر چار افراد نے 8سالہ محمد رضا کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔بچے نے شور شرابا کیا ملزمان نے بچے کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔مقتول درزی کا کام کرتا تھا ۔ایس ایچ او کے مطابق بچے کے ورثاء نے ملزمان کے نام بھی بتائے ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔