کراچی (اسد ابن حسن) ایف ائی اے گجرات نے بینک میں گولڈ اسکیم کے تحت چھ کروڑ کہ گروی سونے میں خود بخود کرنے پر بینک کیشیر کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 285 25درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے میں درج مقدمے کی دستاویزات کے مطابق یہ انکشاف اس وقت ہوا جب حال ہی میں تعینات کیے گئے برانچ مینیجر ارشد محمود شاہد کو 25 جولائی 2025کو معمول کی چیکنگ کے دوران سونے کے تھیلوں میں چھیڑ چھاڑ اور جعلی دستخط کا انکشاف ہوا۔جس پر اس نے فوری طور پر سابق برانچ مینیجر سے رابطہ کیا، لیکن تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ایف آئی اے کو باضابطہ شکایت درج کرادی۔