اسلام آباد ( رانا غلام قادر )پاکستان میں مختلف حلقوں کا دو اعشاریہ سات فیصد کے معاشی گروتھ پر اعتراضات کے باجود آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال کے لیےمعاشی شرح نمو کے حکومت پاکستان کے تخمینےپرمہر تصدیق لگادی،آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال کیلئے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ دو اعشاریہ چھ سے بڑھاکر دو اعشاریہ سات فیصد کردیا جبکہ آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو تین اعشاریہ چھ فیصد پر رہنے کے تخمینے کو برقرار رکھا ہے۔ایک طرف پاکستان میں مختلف حلقےگذشتہ مالی سال معاشی شرح نمودو اعشاریہ سات فیصد رہنےکےحکومتی ڈیٹاکو ماننےکے لیے تیار نہیں تو دوسری طرف آئی ایم ایف نے نہ صرف گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نموکےحکومتی تخمینےکی توثیق کردی بلکہ گزشتہ مالی سال کے لیےمعاشی شرح نموکے اپنے تخمینے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے دو اعشاریہ چھ سے بڑھاکر دو اعشاریہ سات فیصد کردیا