اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج 31جولائی کوچین سے لانچ کیا جائیگا۔چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کے سائنسدان بھی لانچ سینٹر میں موجود ہونگے۔پاکستان وقت کے مطابق تقریباً 7 سے 8 بجے کے درمیان سیٹلائٹ لانچ ہو گی ۔یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت ہے۔