کراچی (اسٹاف رپورٹر) 2028میں لاس اینجلس اولمپکس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی براہ راست شرکت ناممکن ہے۔ منتظمین نے کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ریجن کی ٹاپ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا فارمولا تیار کیا ہے۔ اس کے مطابق پاکستان کیلئے کوالی فائی کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے لیکن فارمولے کی منظوری ابھی باقی ہے۔ پاکستان کی اس وقت آئی سی سی رینکنگ آٹھویں جب کہ بھارت کی پہلی ہے، ایشیا میں بھارت ٹاپ رینک ہونے کی بدولت براہ راست کوالیفائی کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی اولمپکس کیلئے ریجنل کوالیفائنگ فارمولا استعمال کرے گا، ایشیااوشنیا، افریقا اور یورپ ریجن سے ٹاپ رینک ٹیم کے براہ راست کوالیفائی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔