• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جارحیت، اسرئیلی فنکاروں کا دنیا سے اپنے ہی ملک پر سخت پابندیوں کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں نے اپنی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا۔

اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے باز رکھے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کو حملے روکنے پر مجبور کیا جائے۔

اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو بھوک سے مار رہی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 60 ہزار 138 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ان حملوں میں اب تک ایک لاکھ 46 ہزار 269 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شہداء میں 18 ہزار 500 فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید