کراچی(اسٹاف رپورٹر)لارڈزمیں تیسرے ٹیسٹ میچ میں گیند تبدیل کرنے پربھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کو شکایت کردی اور میچ ریفری جیف کروکوتحفظات سے آگاہ کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق لارڈ زٹیسٹ میں امپائروں نے گیند تبدیل کرتے ہوئےاور دوسری گیند کےانتخاب میں انگلینڈ ٹیم کو زیادہ ترجیح دی گئی، انگلینڈکی پہلی اننگز میں گیند کی ساخت تبدیل ہونے پر امپائر نے گیند تبدیل کی تھی۔ گیند تبدیل ہونے پر بھارتی ٹیم سیخ پا ہوگئی، بھارت کا دعوی ہے کہ گیندکی تبدیلی سے انگلینڈ کو فائدہ حاصل ہوا۔ بھارتی ٹیم کا مؤقف اگر ہمیں بتایا ہوتاکہ دوسرا گیند 30اوورز پرانا ہوتا تو ہم پہلی والی گیند کے ساتھ کھیل جاری رکھتے ۔