• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے 4ملزموں کو گرفتارکرکے ساڑھے چارکلو سے زائد منشیات برآمد کر لی

راولپنڈی، کھوڑ (سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ) راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کو گرفتارکرکے ساڑھے 3کلو سے زیادہ منشیات برآمد کرلی ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 520 گرام چرس ، تھانہ سٹی پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے 28 گرام آئس اور 220 گرام چرس ، نیوٹاؤن پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے600 گرام چرس ، نصیر آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 580 گرام چرس ، ویسٹریج پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 550 گرام چرس برآمد کرلی،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ لگ مقدمات درج کر لیے۔ ادھر انچارج چوکی پولیس کھوڑہمراہ جونیرپولیس افسران کادوران گشت ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو 125ہنڈا موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا منشیات فروش اپنے بائیک پر کھوڑ پاور ہاوس روڈ پر شام 6بجے سیاہ رنگ پیرا شوٹ بیگ میں چرس لے کر جا رہا تھا کہ پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا اور ملزم کی تلاشی لینے پر 1400سو گرام چرس بر آمد کر کے ملزم سید قیصر عباس ولدسید قربان حیسن شاہ ساکن کھوڑ سٹی کے خلاف 9/سی کا مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔
اسلام آباد سے مزید