• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق ہوگئے ،تھانہ چونترہ کے علاقہ چہان ڈیم کے قریب 48سالہ نور محمد اپنی موٹرسائیکل کے ساتھ کھڑاتھاکہ گاڑی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق فتح جنگ روڈ پر نامعلوم نوجوان جو حلئیے سے پٹھان معلوم ہوتاہے ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک کراس کررہاتھاکہ کوہاٹ سے اٹک جانے والی ٹرین کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا،موٹروے پر نیوسٹی ٹیکسلا کے قریب ٹریفک حادثہ میں سوات سے راولپنڈی آنے والی کوسٹرمیں سوار 70سالہ رضا خان جاں بحق اور 35سالہ اکبر خان زخمی ہوگیا،دونوں کاتعلق سوات سے بتایاجاتاہے ،تھانہ چکری کے علاقہ مجاہد گاؤں کے قریب پلاسٹک آف پیرس سے لداٹرک کھائی میں گرنے سے ڈرائیور اورکنڈیکٹر دونوں جاں بحق ہوگئے ،مرنے والوں کے نام مشادعلی ولد زرحسین سکنہ ضلع کوہاٹ اور عبداللہ ولد اکبر علی سکنہ ضلع صوابی بتائے جاتے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید