• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے سچ کہا، بھارتی معیشت مردہ ہوچکی، راہول گاندھی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25فیصد درآمدی ٹیرف لگانے اور جرمانے کے اعلان کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے سفارتی ناکامی قرار دیا۔ بھارت میں بھونچال آگیا، اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار، اسٹاک مارکیٹ کے 14 بڑے سیکٹرز کو نقصان ہوا ہے،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ دوسری جانب ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت نے روسی تیل کی خریداری روک دی ہے،بھارتی ریفائنریز نے پچھلے ہفتے سے روسی تیل کی خریداری روک دی، کیونکہ رواں ماہ ماسکو سے ملنے والی رعایتیں کم ہوگئیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممالک کو روس سے تیل خریدنے سے خبردار کیا۔کانگریس کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سچ کہا ہے، بھارتی معیشت مردہ ہے۔ مودی صرف صنعتکار گوتم اڈانی کے مفادات کیلئے کام کرتے ہیں۔ ملک اب نریندر مودی کی دوستی کی قیمت چکا رہا ہے۔راہول گاندھی نے جمعرات کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ہماری معاشی پالیسی، دفاعی پالیسی، اور خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ہے۔کانگریس پارٹی کے ایک رکنِ پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں تحریک التوا جمع کرواتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال مودی حکومت کی مجموعی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی عکاسی کرتی ہے۔تحریک میں کہا گیا کہ بحث کا مرکز وہ سفارتی و معاشی ناکامی ہوگی، جس کی وجہ سے بھارت پر امریکی ٹیرف اور جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔ امریکا کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد بھارت میں بھونچال آگیا اوربھارتی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی اور مارکیٹ کے 14 بڑے سیکٹرز کو نقصان کاسامنا کرنا پڑا ہے جکبہ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد بھارت میں بھونچال آگیا اوربھارتی اسٹاک مارکیٹ شدید گراوٹ کا شکار ہوگئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے بھارتی سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

اہم خبریں سے مزید