اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیاہے، وفاقی حکو مت کی ہدایت پر ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی خریدو فروخت کا عمل آج سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور ادارے کے تمام سٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہاؤسز کو منتقل کر دیا گیا ہے،یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا ای آر پی سسٹم بھی آج سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ای آر پی سسٹم کو بند کر دیاگیاہےاور 31جولائی کے بعد اس سسٹم کےذریعے کی جانیوالی کسی بھی خریدوفروخت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔