• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19 لاکھ ٹن چینی ضبط، 18 مل مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد (اسرار خان )چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مبینہ ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے، پاکستان نے جمعرات کو نجی ملوں سے 19لاکھ میٹرک ٹن چینی اپنی تحویل میں لے لی اور 18شوگر مل مالکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر دیے، دوسری جانب وزیرصنعت رانا تنویرحسین چینی کی قیمتیں 172–173 روپے فی کلوگرام پر مستحکم ہیں ۔ سرکاری حکام نے یہ بتایا لیکن نام ظاہر نہیں کیے۔ وفاقی وزارتِ قومی غذائی تحفظ کے مطابق، ایف بی آر کے اہلکاروں کو ملک بھر کی شوگر ملوں پر تعینات کر دیا گیا ہے، جنہیں ایک ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی مدد حاصل ہے تاکہ اسٹاکس کی نگرانی کی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سفر سے روکنے والے مل مالکان کے نام آئندہ چند روز میں منظر عام پر لائے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ایک اہلکار نے کہا کہ مکمل فہرست وزارتِ داخلہ کے پاس ہے اور وہی اسے جاری کرے گی۔تاہم جب ʼدی نیوزʼ نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ چیپٹرز سے رابطہ کیا تو انہوں نے حکومت کی جانب سے کسی بھی اسٹاک کے قبضے میں لیے جانے کی تردید کی۔قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے ذخیرہ اندوزوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ قیمتوں میں ہیرا پھیری کر رہے ہیں، اور یقین دہانی کرائی کہ سخت کارروائی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید