• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ نے افغانستان کیساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دیدی

اسلام آ باد(رانا غلام قادر ) پاک افغان دو طرفہ تجارت میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے،وفاقی کابینہ نےافغانستان کےساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دیدی،سرکولیشن کے ذریعےوزارت تجارت کی سمری  منظور،ارلی ہاروسٹ پروگرام کےتحت رعایتوں کی منظوری دی گئی، افغانستان کی 4مصنوعات پر پاکستان 5سے26،پاکستانی4مصنوعات پر افغانستان 20سے35فیصدٹیکس رعایت دیگا، حکومتی ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ سےسرکولیشن کے ذریعےوزارت تجارت کی سمری کی منظوری لی گئی،ارلی ہاروسٹ پروگرام کےتحت وفاقی کابینہ نےٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی، دونوں ممالک کےدرمیان ارلی ہاروسٹ پروگرام کامعاہدہ گذشتہ ہفتےطے پایاتھا،ارلی ہاروسٹ پروگرام کے تحت پاک افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا،پروگرام کےتحت مخصوص زرعی مصنوعات پرترجیحی ٹیرف رعایتیں ملیں گی، افغانستان کی مصنوعات پر پاکستان 5سے26فیصدٹیکس رعایت دے گا، افغانستان کےٹماٹرپرپاکستان 5فیصدڈیوٹی ختم کرے گا، اس کمی کےبعدٹماٹر پر ٹیکس27سےکم ہو کر 22 فیصد رہ جائےگا۔
اہم خبریں سے مزید