• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا سینیٹ ضمنی انتخابات تحریک انصاف کی مشال یوسفزئی 86 ووٹ لیکر کامیاب

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، صوبہ کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مشال اعظم یوسفزئی نے86ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی ہے،صوبائی اسمبلی کے145میں143ارکان کے ووٹ پول، 2ووٹ مسترد، اپوزیشن کی مہتاب ظفرکو53ووٹ ملے، اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مہتاب ظفر کو53ووٹ ملے، 145رکنی ایوان میں143ووٹ پول ہوئے جن میں 2ووٹ مسترد ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف بیرون ملک اور تحریک انصاف کے اشفاق احمد نے بیماری کے باعث انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا، الیکشن کمیشن نے مشال یوسف زئی کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید