• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی 17 روپے 73 پیسے فی کلو سستی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 17روپے 74 پیسے فی کلو کی کمی کردی ،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے اور 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 209روپے 24 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔اوگرا نے بتایا کہ اگست کے لیے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2541 روپے 36 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ جولائی میں گھریلو سلینڈر کی قمیت 2750روپے 60پیسے تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233روپے مقرر تھی تاہم اگست کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت قیمت215روپے 36پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید