اسلام آباد(کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54پیسے فی لٹر کمی کردی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے، وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 285روپے 83پیسے فی لٹرمقرر کر دی گئی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے۔