• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے بھرپور طریقے سے منائینگے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں صوبے کی 64 جامعات کے وائس چانسلرز کے ساتھ اجلاس ۔ جس میں 30 سرکاری اور 34 نجی جامعات شامل تھیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کو "مارکۂ حق" کے عنوان سے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا جس کے لیے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے تعلیم، ثقافت، کھیل اور ادبی سرگرمیوں کے انعقاد پر زور دیا تاکہ نوجوانوں میں حب الوطنی کو فروغ دیا جا سکے۔تمام جامعات اپنی عمارات اور کلاس رومز کو قومی وقار کے مطابق سجائیں اور متعلقہ پروگرامز کا انعقاد کریں۔ اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، محمد بخش مہر اور ذوالفقار شاہ کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ کے سیکریٹری محمد رحیم شیخ اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر طارق رفیع نے بھی شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید