• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محتسب کے فیصلے کی سرکاری نقل موصول نہیں ہوئی، ترجمان کے الیکٹرک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان کے الیکٹرک نے رات گئے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ محتسب کے فیصلےکی سرکاری نقل موصول نہیں ہوئی۔ فیصلے نے کے-الیکٹرک فیملی اور ہمارے اسٹیک ہولڈرز اور بہی خواہوں کو ایک مشکل میں ڈال دیا ہےکے-الیکٹرک کی جانب سے ہم واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں ادارہ سچائی، قانونی تقاضوں اور ایک پیشہ ورانہ اور باعزت کام کی جگہ کے اصولوں پر قائم ہے ترجمان نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق مونس عبداللہ علوی اس فیصلے سے دل گرفتہ ہیں اور قانون کے مطابق اپیل دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کے-الیکٹرک کو ابھی تک محتسب کے فیصلے کی سرکاری نقل موصول نہیں ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید