• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KDA کو ایجنٹ چلا رہے ہیں، اب فائل گم ہونے کا سلسلہ بند ہوجائے گا، ڈی جی

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)ادارہ ترقیات کراچی کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی نے کہا کہ کے ڈی اے کو ایجنٹ چلا رہے ہیں اب فائل گم ہونے کا سلسلہ بند ہو جائے گاکے ڈی اے کی سب سے بڑی پرابلم لینڈ معاملات کی ڈیجیٹا ئزیشن نہ ہونا ہے تبدیلی بندے تبدیل کرنے سے نہیں فنکشنزبہتر ہونے سے آئے گی جمعرات کو اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نے کہا کہ وہ لینڈ کے نظام کو آٹو پر تبدیل کرنا چاہتے ہیں میں نےآتے ہی عام آدمی کی حیثیت سے سوک سینٹر کے گراونڈ فلور پر بنے کاونٹرز کا دورہ کیا جس سے اندازہ ہوا کئی دن گزرنے کے بعد بھی فائل اوپر متعلقہ شعبے کو نہیں بھیجی جاتی اور اگر ایجنٹ کر لیں اسی دن پروسس کے لئے آگے بڑھ جاتی ہےمیں اپنے ماتحت عملے سے لڑائی نہیں کروں انہی سے چیزیں ٹھیک کراوں گامیرے ہوتے ہوئے کسی غلط کام کو نہیں ہونے دوں گامیرا ایمان ہے کہ اگر میں صحیح ہوں تو مجھے کوئی غلط فائل بنا کر نہیں دے گاانہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کام کے حوالےسےتنقید کا نشانہ بنتے ہیں لیکن کے ڈی اے میں صورتحال زیادہ خراب ہےمیرے آنے کے بعد جو بھی فائل بن رہی ہیں اس پر ٹریک ریکارڈ اور بار کوڈ لگ رہا ہےکے ڈی اے کو دوبارہ کے ایم سی میں ضم کرنے کے سوال پر ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ جب تک ادارے کے فنکشنز کو ہموار نہیں کریں گے اسے کون لے گا طویل عرصے سےخالی آسامیوں کے بارے میں انہوں نے کہا افسران کی فہرست تیار کر لی ہےچیئر مین و وزیر بلدیات نے ٹرانسفر پوسٹننگ پر پابندی لگا رکھی ہےجیسے ہی وہ اجازت دیں گے افسران تعینات ہو جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید