• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے فعال رکھا جائے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی اچانک بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے محنت کش ملازمین کو بے روزگار کرنے کی بجائے انہیں دیگر وفاقی یا صوبائی اداروں میں مناسب طریقے سے ایڈجسٹ کیا جائے، یوٹیلیٹی اسٹورز کو مکمل طور پر ختم کرنے کی بجائے ان کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے فعال رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز صرف ایک کاروباری ادارہ نہیں بلکہ یہ ایک قومی خدمت ہے جو ملک کے کروڑوں لوگوں کو سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایک بیان مین سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، شرجیل انعام میمن نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کی کئی دہائیوں کی خدمات کو ٹھکرا دینا قابلِ افسوس ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کا ادارہ گزشتہ 55 برسوں سے کم آمدنی والے شہریوں کو بنیادی اشیائے خور و نوش سستے داموں فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا آیا ہے، 1971 میں شہید ذوالفقار بھٹو غریب طبقے کو سبسڈی فراہم کرنے کے لئےیوٹیلیٹی اسٹورز قائم کئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید