• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی ادائیگیاں، ایک ہفتے میں ملکی زر مبادلہ ذخائر میں 15 کروڑ 30 لاکھ کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بیرونی ادائیگیوں کے باعث ایک ہفتے میں ملکی زر مبادلہ ذخائر میں 15 کروڑ30لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر ایک ہفتے میں 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی سے 14 ارب 30 کروڑ 39 لاکھ ڈالر پر آگئے ہیں ،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 30 کروڑ 31 لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح 25 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 19 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید