• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ اوز کو میڈیکل آفیسرز کے بلا اجازت تبادلوں اور تعیناتیوں سے روک دیا

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر کے ضلعی صحت افسران کو میڈیکل آفیسرز کی بلااجازت اندورنی پوسٹنگ اور تبادلوں سے روک دیا ہے۔ سیکرٹری صحت ریحان اقبال بلوچ نےڈی ایچ اوز کو خبردار کرتے ہوئے ایک سخت اور فوری سرکلر جاری کیا ہے جس میں میڈیکل آفیسرز کی غیر مجاز اندورنی پوسٹنگز اور تبادلوں پر شدید تشویش ظاہر کی گئی ہے۔جمعرات کو جاری سرکلر کے مطابق متعدد ڈی ایچ اوز اپنے دائرہ اختیار میں تعینات میڈیکل آفیسرز کے تبادلے بغیر کسی پیشگی منظوری کے کر رہے ہیں جس سے اسپتالوں میں عملے کی غیر متوازن تقسیم اور انسانی وسائل کی بدنظمی پیدا ہو رہی ہے۔سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ بعض صحت مراکز عملے کی سنگین قلت کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ کچھ مراکز میں ضرورت سے کہیں زیادہ عملہ تعینات کر دیا گیا ہے جس سے صحت کے شعبے میں انتہائی غیر مؤثر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔سیکرٹری صحت ریحان اقبال بلوچ نے تمام ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ کسی بھی ڈاکٹر یا ماہر کی اندرونی پوسٹنگ یا ٹرانسفر صرف محکمہ صحت کی پیشگی منظوری کے ساتھ کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید