• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیلی کمیٹی اجلاس، IDIs سے واجبات وصولیوں کے معاملے میں پیشرفت نہ ہو سکی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں IDIsسے واجبات وصولیوں کے معاملے میں پیشرفت نہ ہو سکی،چیئرمین پی ٹی اے /ایل ڈی آئی کمپنیوں کے نمائندے اپنے موقف پر ڈٹ گئے، وزارت قانون سے رائے لینے کا فیصلہ،PTAکا کہنا ہے کہ قسطوں میں ادائیگی کی سہولت فراہم نہیں کرسکتے تاہمایل ڈی آئی نے پی ٹی اے کو پرنسپل رقم قسطوں میں دینے کی پیشکش کی ہے ۔چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ پی ٹی اے ایل ڈی آئی کمپنیوں کو قسطوں میں ادائیگی کی سہولت فراہم نہیں کرسکتا ، ہمارے پاس یہ اختیار نہیں کہ واجبات کی قسطیں کریں۔
اہم خبریں سے مزید