• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو دریا، ایک شخص 2 بچوں کو سمندر میں پھینک کر خود بھی کود گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ساحل تھانے کی حدود دو دریا کے قریب جمعرات کی دوپہر ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے مبینہ طور پر دو کمسن بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ایس ایچ او تھانہ ساحل آغا رشید کے مطابق واقعہ کے وقت وہاں 20 سے 25 افراد موجود تھے جنہوں نے بتایا کہ ایک شخص جو سیاہ لباس میں ملبوس تھا، دو بچوں کے ہمراہ دو دریا کے قریب بیٹھا ہوا دیکھا گیا۔ کچھ ہی دیر بعد اس نے دونوں بچوں کو سمندر میں پھینک دیا اور پھر خود بھی پانی میں کود گیا۔
اہم خبریں سے مزید