• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 18 اگست سے ہو گا

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارلحکومت لاہور کے سرکاری و نجی سکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 18 اگست بروز پیر سے ہو گا۔پندرہ اگست کو شہر بھر میں چہلم امام عالی مقام اور داتا دربار کے عرس کے باعث مقامی تعطیل ہوگی، سولہ اور سترہ اگست کو سکولوں میں ہفتہ، اتوار کی چھٹی ہو گی۔اس طرح عملاََ تعلیمی ادارے 18 اگست بروز پیر کو کھلیں گے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے 14 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے، چودہ اگست کو سکول صرف جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کھلیں گے، 14 اگست سے قبل تعلیمی ادارے کسی صورت کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔تین چھٹیاں آنے کے باعث شہر بھر کے سکولوں میں باقاعدہ طور پر تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 18 اگست سے ہو گا، چھٹیوں کے بعد سکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے سات سے ڈیڑھ بجے تک ہونگے۔
لاہور سے مزید