• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

400 سے زائدافراد روزانہ ہیپاٹائٹس سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں، ڈاکٹرعثمان اقبال

لاہور(خصوصی نمائندہ) چیئرمین گیسٹرو انٹرولوجی ڈاکٹر عثمان اقبال اوجلہ نے کہا ہے کہ ملک میں روزانہ 400 سے زیادہ لوگ ہیپاٹائٹس سے جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ پاکستان میں 18 ملین سے زائد افراد ہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثر ہیں جو کہ ملک کی آبادی کا نو فیصد سے زیادہ ہیںاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (PKLI&RC) میں "ہیپاٹائٹس کڈنی ڈے" کے حوالے سے فری ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ لگایا گیا اور ہیپاٹائٹس سے آگہی کیلئے ایک واک کا اہتمام بھی کیا گی۔واک میں میڈیکل پروفیشنلز، ہسپتال کے سٹاف سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔پی کے ایل آئی کے ڈین پروفیسر فیصل ڈار، ہاسپیٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل امیر، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر مبین چوہدری اور چیئرمین گیسٹرو انٹرولوجی ڈاکٹر عثمان اقبال اوجلہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر احسنہ نازش نے ہسپتال کے دیگر سٹاف کے ساتھ اس واک میں شرکت کی۔
لاہور سے مزید