• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن، پی پی پنجاب کا مشاورتی اجلاس

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پنجاب کے 3 انتخابی حلقوں میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا مشاورتی اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہواجس کی صدارت گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کی۔اجلاسوں میں پی پی 87میانوالی،این اے 66وزیر آباد اور این اے 129لاھور کیلئے انتخابی حکمت عملی پر غور کیا گیا،پی پی 87 میانوالی کےاجلاس میں تسنیم قریشی،علی سانول،زبیر حمزہ،رانا عزیز الرحمن،این اے 66وزیر آباد کے اجلاس میں میاں اظہر حسن ڈار،امتیاز صفدر وڑائچ،چودھری اختر،اعجاز سمہ،ملک طاہر،ودود ڈار،شوکت باجوہ جبکہ این اے 129لاہور کے اجلاس میں رانا فاروق سعید، چودھری اسلم گل،میاں مصباح الرحمن ودیگر شریک تھے،ڈویژنل صدر سرگودھا تسنیم قریشی نے پی پی 87کے حوالے سے بریفنگ دی۔
لاہور سے مزید